ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 28, 2025 2:54 PM | Nadda

printer

صحت کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت اِس سال کے آخر تک ٹی بی کا خاتمہ کردے گا۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ بھارت سے اِس سال تک ٹی بی کے خاتمے کی تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا نے، 2030 تک صحت عامہ کو درپیش ایک خطرے کے طور پر اِس بیماری کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے اور اِس سلسلے میں زبردست کوششیں کی جارہی ہیں۔ ملک کو اُمید ہے کہ اِس سال تک  ٹی بی کا خاتمہ کردیا جائے گا۔

بھارت میں حفظان صحت کے عوامی نظام میں اچھے، بار بار اپنائے جانے والے اور اختراعی طور طریقوں پر نویں قومی سربراہ کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ حکومت کی طرف سے 2017 میں نئی صحت پالیسی اختیار کئے جانے کے بعد بہت سی اصلاحات کی گئی ہیں۔

سربراہ کانفرنس کا انعقاد اوڈیشہ کے پُری شہر میں کیا جارہاہے۔ وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ اُن کی وزارت کینسر کے مریضوں کیلئے ملک کے ہر ضلعے میں Day Care  مرکز کھولنے کا ارادہ کررہی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں