صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ سرکار اس سال کے اختتام تک ملک سے TB کی بیماری کو ختم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ جناب نڈّا آج نئی دلی میں TB کے عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، اُن ملکوں میں شامل ہے، جس نے TB کی تحقیق میں بڑی سرمایہ کاری کی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ TB کی جانچ کے لئے Moliculer Diagnostic مشینوں کی تعداد میں زبردست اضافہ کرکے آٹھ ہزار 540 تک کردیا گیا ہے، 2015 میں ان مشینوں کی تعداد صرف 121 تھی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ عالمی پیمانے پر TB کی بیماری میں کمی کی شرح اوسطاً 8 اعشاریہ تین فیصد تھی۔ جبکہ بھارت میں یہ شرح 17 اعشاریہ سات فیصد رہی۔ جناب نڈّا نے کہا کہ TB کا علاج کا کوریج 59 فیصد سے بڑھ کر 85 فیصد ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آج پوری دنیا TB کو ختم کرنے کیلئے بھارت کے ماڈل کو اپنا رہی ہے۔
ٹی بی کے عالمی دن کے موقع پر آج 100 روزہ TB کی بیماری کو ختم کرنے کی مہم بھی مکمل ہوگئی۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نئی دلی میں Mycobacterium Tuberculosis کے دس ہزار Genome Sequencing کی تکمیل کا اعلان کیا۔ ملک گیر سطح کے اس اقدام کا مقصد Genomic اور مصنوعی کا ذہانت کا استعمال کرکے TB کی بیماری میں ادویہ کے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔ آج TB کے عالمی دن کے موقع پر اخبار نویسوں سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے اس کا اعلان کیا۔
Site Admin | March 24, 2025 9:45 PM
صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ سرکار اس سال کے اختتام تک ملک سے TB کی بیماری کو ختم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی
