ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 25, 2025 9:44 AM

printer

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے اعلان کیا ہے کہ ٹی بی سے تیزی سے خاتمے کی مہم کو اب ملک بھر کے سبھی اضلاع میں توسیع دی جائے گی

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے اعلان کیا ہے کہ ٹی بی سے تیزی سے خاتمے کی مہم کو اب ملک بھر کے سبھی اضلاع میں توسیع دی جائے گی۔ اِس سے پہلے یہ مہم اعلیٰ ترجیح کے 455 منتخب اضلاع میں نافذ کی گئی تھی۔ کَل نئی دلّی میں ورلڈ ٹی بی ڈے 2025 کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہاکہ تقریباً 13 کروڑ افراد کی ٹی بی کی جانچ کی گئی ہے اور ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کے 100 دن کے دوران سات لاکھ سے زیادہ نئے کیسز کا پتہ لگایا گیا ہے۔

وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت میں ٹی بی کے علاج کا کوریج 59 فیصد سے بڑھ کر 85 فیصد ہوگیاہے۔ جناب نڈا نے کہاکہ حکومت اِس سال کے آخر تک ملک سے ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ TB کی جانچ کے لئے Moliculer Diagnostic مشینوں کی تعداد میں زبردست اضافہ کرکے آٹھ ہزار 540 تک کردیا گیا ہے، 2015 میں ان مشینوں کی تعداد صرف 121 تھی۔

وزیر موصوف نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ عالمی پیمانے پر TB کی بیماری میں کمی کی شرح اوسطاً 8 اعشاریہ تین فیصد تھی۔ جبکہ بھارت میں یہ شرح 17 اعشاریہ سات فیصد رہی۔ انھوں نے کہا کہ آج پوری دنیا TB کو ختم کرنے کیلئے بھارت کے ماڈل کو اپنا رہی ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پردھان منتری ٹی بی مُکت بھارت ابھیان کے تحت   ایک کروڑ 51 لاکھ سے زیادہ ٹی بی کے مریضوں کا علاج ہورہاہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں