September 23, 2024 10:20 AM

printer

صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے کہاہے کہ ملک کا صحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ، وزیراعظم نریندر مودی کی دوراندیش قیادت کے تحت کافی زیادہ فروغ پاچکا ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب نڈا نے کہاکہ سبھی کیلئے صحت کے عزم کے مطابق حکومت نے پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کا آغاز کیا تھا، جو دنیا کی ایسی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ہے، جس کیلئے پیسہ پوری طرح فراہم کیا جاتاہے تاکہ کوئی بھی شخص مالی پریشانی کے سبب علاج سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بڑے پیمانے پر ایک کم خرچ، ملک گیر سروائیکل کینسر جانچ کا پروگرام بھی چلارہی ہے تاکہ اِس بیماری کا جلد پتہ لگاکر علاج کیا جاسکے۔

جناب نڈا نے کہاکہ سبھی شہریوں کیلئے لازمی حفظان صحت کو یقینی بنانے کیلئے، پردھان منتری جن اوشدھی کیندر پہل کا مقصد، ملک بھر میں کم خرچ اور اعلیٰ درجے کی دواؤں کی دستیابی میں اضافہ کرنا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں