صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے آج نئی دلّی میں نیشنل میڈیکل رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کیا۔ اِس پورٹل پر بھارت میں رجسٹریشن کے اہل سبھی MBSS ڈاکٹروں کا اندراج کیا جائے گا۔
اِس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب نڈا نے کہا کہ یہ پورٹل، ملک میں سبھی ایلو پیتھی رجسٹرڈ ڈاکٹروں کیلئے ایک جامع اور فعال ڈیٹا بیس ہوگا۔
وزیر صحت نے مزید کہا کہ حکومت، نیم طبی اہلکاروں اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبے سے وابستہ پیشہ ور افراد کیلئے بھی اسی طرح کے رجسٹر کا آغاز کرے گی۔
Site Admin | August 23, 2024 9:41 PM
صحت کے مرکزی وزیر جے پی نڈا نے آج نئی دلّی میں نیشنل میڈیکل رجسٹریشن پورٹل کا آغاز کیا
