صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے آج تپِ دق کے عالمی دن کے موقع پر لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اُس کے خاتمے اور امکانی طور پر اس سے متاثر ہونے والی آبادی کی صحت کو بہتر بنانے کے اپنے عہد کا اعادہ کریں۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر وزیر صحت نے اس مرض سے نمٹنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو اُجاگر کیا۔ TB کے خاتمے کے قومی پروگرام، بھارت کی 100 دن پر مبنی TB کے خاتمے کی مہم اور Nikshya Poshan Yojna کے تحت تپِ دق کے مریضوں کو مالی مدد میں فی ماہ 500 روپے سے فی ماہ ایک ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔
جناب نڈا نے TB کے مریضوں کو مجموعی طور پر مدد فراہم کرنے کی خاطر صحت کی دیکھ بھال کرنے والے سبھی ورکروں کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی شہری مل کر ایک TB مکت بھارت تعمیر کرسکتے ہیں اور سب کی اچھی صحت کیلئے کام کرسکتے ہیں۔×