حکومت نے کہا ہے کہ بھارت اس سال TB سے پاک ملک بننے کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ ملک میں ٹی بی کے معاملات کی شرح میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے اور یہ 2015 میں 237 فی لاکھ آبادی کے مقابلے 2023 میں 195 فی لاکھ آبادی پر کم ہوکر 17.7 فیصد رہ گئی، جو عالمی سطح پر ان معاملات میں ہونے والی کمی سے دو گنا زیادہ ہے۔ لوک سبھا میں وقفہئ سوالات کے دوران ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے صحت کی وزیر مملکت انوپریا پٹیل نے کہا کہ 2015 کے مقابلے میں 2023 میں ٹی بی کی وجہ سے اموات میں بھی 21 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔x
Site Admin | March 21, 2025 2:45 PM
صحت کی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے کہا ہے کہ بھارت میں TB کیسز میں عالمی سطح پر کم ہوتی ہوئی شرح سے، دوگنا سے بھی زیادہ کمی آئی ہے۔
