ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

صحت کی مرکزی وزارت نے پچھلے کچھ ہفتوں میں چین میں سانس کی بیماری کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں مشترکہ نگراں گروپ کی ایک میٹنگ طلب کی۔

صحت کی مرکزی وزارت نے پچھلے کچھ ہفتوں میں چین میں سانس کی بیماری کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں مشترکہ نگراں گروپ کی ایک میٹنگ طلب کی۔ یہ میٹنگ کَل نئی دلی میں صحت خدمات کے ڈائریکٹر جنرل کی چیئرمین شپ کے تحت منعقد کی گئی۔ اِس سلسلے میں دستیاب حالیہ معلومات کی بنیاد پر مبنی تفصیلی بات چیت کے بعد اس بات سے اتفاق کیا گیا کہ چین میں جاری فلو سیزن کے تناظر میں یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ سبھی دستیاب چینلوں کے ذریعے چین میں صورتحال پر قریبی نگاہ رکھ رہی ہے اور صحت کی عالمی تنظیم سے موجودہ صورتحال کے ضمن میں بروقت اپڈیٹس مشترک کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں