صحت کی مرکزی سکریٹری پونیہ سلیلہ سریواستو نے کہا ہے کہ حفظان صحت اور کوالٹی سے معمور تعلیم کے بڑے نظام میں سرمایہ کاری لازمی ہے، تاکہ ملک کی آبادی کے تناسب کا فائدہ اٹھایا جائے، اختراع کو آگے بڑھایا جائے اور لگاتار ترقی کو یقینی بنایا جائے۔
نئی دلّی میں صحت سے متعلق سالانہ سربراہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سریواستو نے کہا کہ بھارت کے حفظان صحت کے ایجنڈے میں، ہر شہری کیلئے اِسے کم خرچ، قابل رسائی اور سب کی شمولیت والا بنانے پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی زور دے کر کہا کہ حفظان صحت کا شعبہ، بھارت کو 2047 تک ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے ویژن کا ایک اہم حصہ ہے۔ انہوں نے صنعتکاروں سے کہا کہ وہ بھارت کو ٹی بی کی بیماری سے پاک کرنے کے حکومت کے مقصد میں تعاون دیں۔