August 23, 2024 2:32 PM | Health Medicine Ban

printer

صحت کو درپیش خطرات کے پیش نظر مقررہ خوراک والی 156 مرکباتی دواؤں پر بندش لگادی ہے۔

        سرکار نے، ایک جائزے میں یہ پائے جانے کے بعد، اینٹی بایو ٹکس، Pain killers اور ملٹی وٹامنز سمیت 156 دواؤں پر بندش لگادی ہے کہ ِان سے صحت کو خطرہ درپیش ہے۔ صحت کی وزارت نے ایک اطلاع نامے میں کہا ہے کہ مقررہ خوراک پر مبنی 156 مرکب دوائیں، غیر معقول مرکبات ہیں۔ وزارت نے کہا کہ اِن دواؤں کا استعمال ایسے وقت میں، جب اِن کی متبادل دوائیں موجود ہیں، انسان کے لئے خطرے کا سبب ہوسکتی ہیں۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کی طرف سے مقررہ ماہر کمیٹی اور دواؤں سے متعلق تکنیکی مشاورتی بورڈ DTAB کی طرف سے اس معاملے کا جائزہ لیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

        وزارت نے مزید بتایا کہ DTAB نے اِن مرکبات سے متعلق کیے گئے دعووں کو صحیح نہیں پایا اور اس بات پر غور و خوض کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ مریض کو ہونے والا نقصان، فائدے سے زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں