ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 7, 2025 10:01 AM | World Health Day

printer

صحت سے متعلق عالمی سطح پر بیداری میں اضافے کے لیے صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر میں آج صحت اور صحت سے متعلق بہترین طور طریقوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ عالمی صحت ادارے WHO نے اس سال زچگی کے دوران ماؤں اور نوزائیدہ بچوں کی اموات کو روکنے اور خواتین کی طویل مدتی صحت اور تندرستی کو ترجیح دینے کے لیے صحت مند آغاز، امید افزا مستقبل کو موضوع قرار دیا ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ مرکزی حکومت  ملک میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کر کے عوام کو معیاری حفظانِ صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

پیش ہے ایک رپورٹ

V/C – Saklen

مرکزی حکومت لوگوں کو معیاری اور سستی حفظانِ صحت کی خدمات تک رسائی کو یقینی بنانے اور ایک صحت مند ملک کی تعمیر کی طرف آگے بڑھنے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں، حکومت آیوشمان بھارت، تپِ دِق کے خاتمے کے قومی پروگرام اور پردھان منتری سُرکشِت Matritva ابھیان سمیت مختلف اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ پردھان منتری جَن آروگیہ یوجنا کے تحت، 55 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو سالانہ 5 لاکھ روپے فی کنبے کا صحت بیمہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مستفیدین کو اب تک 40 کروڑ آیوشمان کارڈ جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، لوگوں کو جامع حفظانِ صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ملک میں 1 لاکھ 76 ہزار آیوشمان اروگیا مندر کام کر رہے ہیں۔

صحت عامہ خاص طور پر ماؤں اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ملک کی ترقی سے مساوی اور جامع حفظانِ صحت کے مضبوط عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں