ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 21, 2024 3:10 PM

printer

صحت خدمات کے ڈائرکٹر نے چاندی پورہ وائرس کے معاملات اور شدید دماغی بخار کے معاملات کا جائزہ لیا

صحت خدمات کے ڈائرکٹر جنرل اتُل گوئل نے ماہرین کے ساتھ کچھ ریاستوں میں چاندی پورہ وائرس کے معاملات اور شدید دماغی بخار کے معاملات کا جائزہ لیا۔ اِن ریاستوں میں گجرات، راجستھان اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ مرکزی وزارتِ صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تفصیلی تبادلہئ خیال اور چاندی پورہ وائرس اور دماغی بخار کے معاملات کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ماہرین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ملک میں دماغی بخار کے چند معاملات میں ہی متعدی عناصر کا  رول ہے۔

وزارت نے بتایا ہے کہ بیماری پر کنٹرول سے متعلق قومی سینٹر، طبی تحقیق کی بھارتی کونسل اور مویشی پروری اور ڈیری محکمے پر مشتمل ایک کثیر رخی مرکزی ٹیم کو جانچ میں گجرات سرکار کی معاونت کیلئے متعین کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں