صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جے پی نڈّا نے کہا ہے کہ حکومت 2027 تک ملک سے Lymphatic Filariasis (LF) (یعنی فیل پا) کو جڑ سے ختم کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے اور اِس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے کمیونٹی کی سرگرم شمولیت چاہتی ہے۔ جناب نڈّا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے Lymphatic Filariasis (LF) کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے سالانہ ملک گیر ماس ڈرگس ایڈمنسٹریشن MDA مہم کے آغاز کے بعد اظہارِ خیال کر رہے تھے۔ اپنے خطاب کے دوران، جناب نڈّا نے کہا کہ بھارت نے Lymphatic Filariasis (LF) کو ختم کرنے کیلئے کام کیا ہے اور وہ اِسے ختم کرنے میں تیزی کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔
انھوں نے کہا کہ آج سے 13 ریاستوں میں 111 مخصوص اضلاع میں 17 اعشاریہ پانچ کروڑ سے زیادہ آبادی کو مفت دوائیں دستیاب کرائے گی۔
Site Admin | February 10, 2025 9:51 PM
صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ حکومت 2027 تک بھارت سے Lymhatic Filariasis کے مکمل خاتمے کے لئے عہد بستہ ہے
