July 20, 2024 9:54 PM

printer

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ سرکار نے پی ایم سواندھی اسکیم شروع ہونے کے بعد سے ریڑھی پٹری والوں کو تقریباً 8 ہزار 600 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے ہیں

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے کہا ہے کہ سرکار نے پی ایم سواندھی اسکیم شروع ہونے کے بعد سے ریڑھی پٹری والوں کو تقریباً 8 ہزار 600 کروڑ روپے کے قرضے تقسیم کیے ہیں۔ جناب نڈا نے آج نئی دلّی میں غذائی سامان فروخت کرنے والے ریڑھی پٹری والوں کی تربیت اور بیداری کے پروگرام میں فوڈ سیفٹی کیلئے رہنما خطوط اور پورٹل کا آغاز کرنے کے بعد یہ بات کہی۔ اِس کا اہتمام فوڈ سیفٹی اور معیارات سے متعلق بھارت کی اتھارٹی FSSAI نے کیا تھا۔
اِس موقع پر جناب نڈا نے FSSAI کو یہ ہدایت دی کہ غذائی سامان فروخت کرنے والے ریڑھی پٹری والوں کیلئے 100 روپے کی رجسٹریشن فیس ختم کی جائے، جس سے ریڑی پٹری والوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کو بڑھاوا ملے گا۔
وزیر صحت نے اِس بات کو بھی اجاگر کیا کہ FSSAI اگلے ایک سال میں غذائی سامان فروخت کرنے والے ایک لاکھ ریڑھی پٹری والوں کو تربیت دے گی۔ جناب نڈا نے یہ بھی کہا کہ سبھی ریڑھی پٹری والوں کو تیزی کے ساتھ جانچ کیلئے اختراعی Kit فراہم کی جانی چاہیے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ پورے ملک میں غذائی سامان فروخت کرنے والے ریڑی پٹری والے محفوظ کھانا استعمال کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں