صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پرتاپ راؤ جادھو نے مسائل کو حل کرنے اور صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو بہتر بنانے کیلئے مرکز اور ریاستوں کے درمیان باہمی تعاون اور موثر رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔ مرکزی وزارت صحت کے عہدیداروں اور پنجاب، کرناٹک اور مغربی بنگال کے ریاستی عہدیداروں کے ساتھ قومی صحت مشن NHM پر ایک جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جناب جادھو نے تمام عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ صحت کے بہتر نتائج کی خاطر قومی صحت مشن کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے محنت اور لگن کے ساتھ کام کریں۔
اس جائزہ میٹنگ کا مقصد بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، انسانی وسائل، کووڈ سے نمٹنے کیلئے ہنگامی پیکیج، پردھان منتری آیوشمان بھارت اور آیوش کے تحت صحت بنیادی ڈھانچہ مشن اور اس کی پیش رفت سمیت قومی صحت مشن کے تحت مالیاتی اور عملی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ x