صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈّا ملک بھرمیں تپ دِق سے ہونے والے واقعات اور اموات سے نمٹنے کے لیے ہریانہ کے پنچ کُلہ سے ایک سو روزہ زوردار مہم کا آغاز کریں گے۔
ہریانہ کے وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی اور ہریانہ کی صحت کی وزیر آرتی سنگھ راؤ اِس پروگرام میں موجود ہوں گی۔
یہ پہل 33 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 347 اضلاع میں نافذ کی جائے گی۔ یہ مہم وزیر اعظم نریندر مودی کے، دلّی میں ٹی بی کے خاتمے کے 2018 کے اجلاس میں، ٹی بی سے پاک بھارت کے نظریے سے مطابقت رکھتی ہے۔ تب سے ملک بھر میں بچاؤ، تشخیص اور علاج کو مستحکم کرنے کے لیے پروگراموں کے ذریعے اہم اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے۔
سو روزہ مہم کا مقصد ٹی بی سے متعلق معاملات کی شرح، تشخیصی احاطہ اور شرح اموات جیسے واقعات سے تعلق رکھنے والے پروگراموں کو بہتر بنانا ہے۔x