ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

November 14, 2024 3:59 PM

printer

صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی نے کوچنگ اداروں کیلئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔

صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی CCPA نے والدین اور امیدواروں کو گمراہ ہونے سے بچانے کیلئے سبھی کوچنگ اداروں کیلئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں کہ وہ اپنے طلبا اور کورس سے متعلق معلومات لازمی طور پر فراہم کریں۔

صارفین کے امور کی سیکریٹری ندھی کھرے نے نئی دلّی میں مختلف کوچنگ اداروں کے ذریعے استعمال کیے جانے والے گمراہ کن اشتہارات کے خلاف رہنما خطوط کا ایک مجموعہ جاری کیا۔

رہنما خطوط کے مطابق کوچنگ اداروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے کام کاج کے بارے میں کوئی بھی اعلان اور وضاحت کو نمایاں طور پر مشتہر کرے، جبکہ کم عمر امیدواروں کے منتخب ہونے کی صورت میں اُن کی تصویر اور تصدیق نامہ کے استعمال کیلئے اُن کی رضامندی ضروری ہوگی۔

رہنما خطوط کے مطابق اداروں کو اپنی خدمات، سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کے بارے میں صحیح اطلاع فراہم کرنی ہوں گی۔ رہنما خطوط میں کوچنگ، کوچنگ سینٹر اور اشتہار سے متعلق واضح طور پر معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔

صارفین کے امور کی سیکریٹری نے غلط اور غیر مصدقہ دعووں، ضمانتوں اور کامیابی کی شرح کی تشہیر کے خلاف بھی خبردار کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں