صارفین کے امور کے محکمے کی مستقل کوششوں کے سبب اُڑد دال کی قیمتوں میں گراوٹ آنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظامِ تقسیم کی وزارت کے مطابق مرکزی سرکار کے سرگرم اقدامات نے صارفین کے لیے قیمتوں کو مستحکم کرنے اور کسانوں کے لیے فصلوں کی مناسب قیمت کو یقینی بنانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ سرکار کے اقدامات کا نتیجہ ہے کہ اندور میں اُڑد دال کی تھوک قیمتوں میں ہفتہ بہ ہفتہ 3 اعشاریہ 12 فیصد، جبکہ دلّی کے بازاروں میں ایک اعشاریہ صفر 8 فیصد کی کمی آئی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ اُڑد دال کی بوائی کا رقبہ 5 لاکھ 37 ہزار ہیکٹیئر سے زیادہ پہنچ گیا ہے جبکہ پچھلے برس اُڑد دال کی بوائی کا رقبہ 3 محض لاکھ 67 ہزار ہیکٹئیر تھا۔×
Site Admin | July 10, 2024 10:23 PM