صارفین امور کے محکمے نے ضلع کلکٹروں اور ضلع مجسٹریٹس کو خط لکھ کر کہا ہے کہ وہ ایسے مینوفیکچروں اور خردہ فروشوں کے خلاف پورے ملک میں مہم چلائیں، جو دو پہیہ سواروں کو ایسے ہیلمیٹ فروخت کرتے ہیں جو ضابطوں کی خلاف ورزی کرکے بنائے گئے ہیں۔ بازار میں دستیاب ہیلمیٹس کی کوالٹی پر بڑھتی ہوئی تشویش اور سڑک پر زندگیاں بچانے میں اس کے اہم رول کے پیش نظر یہ اقدام سامنے آیا ہے۔ صارفین کے امور کے، محکمے کی سکریٹری ندھی کھرے نے کہا کہ یہ اقدام بازارسے غیر محفوظ ہیلمیٹ ہٹانے کے لئے اہمیت کا حامل ہے تاکہ اس کے ذریعہ صارفین کو بی آئی ایس سرٹیفائڈ مصنوعات کی اہمیت کے بارے میں بتایا جاسکے۔ انہوں نے سبھی شراکتداروں پر زور دیا کہ وہ شہریوں کی حفاظت کے لئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔××
Site Admin | October 26, 2024 3:49 PM
صارفین امور کے محکمے نے ضلع کلکٹروں اور ضلع مجسٹریٹس کو کہا ہے کہ ضابطوں کی خلاف ورزی کرکے بنانے والے مینوفیکچروں اور خردہ فروشوں کے خلاف پورے ملک میں مہم چلائیں۔
