وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکز میں NDA کی لگاتار تیسری حکومت نے 100 دن پورے کرلیے ہیں۔ زراعت کے وزیر شیو راج سنگھ چوہان نے آج نئی دلّی میں اپنی وزارت کی 100 دن کی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے، جناب چوہان نے اعلان کیا کہ سرکار اگلے مہینے سے ایک نیا ریڈیو اور ٹی وی پروگرام کرشی چوپال شروع کرے گی، جس میں ٹیکنالوجی اور زراعت سے وابستہ تحقیق اور کھوج کے بارے میں جانکاری دی جائے گی۔ یہ پروگرام دور درشن اور آکاشوانی سے پیش کیا جائے گا اور اِس کا مقصد تازہ ترین زرعی تحقیق اور ٹیکنالوجی اور کسانوں کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے نیز اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اہم جانکاری اور معلومات اُن کسانوں تک پہنچ سکے، جنہیں اِس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔
Site Admin | September 19, 2024 2:48 PM