شہری ہوا بازی کے وزیر Kinjarapu رام موہن نائیڈو نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 157 ہوائی اڈے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں صرف 74 ہوائی اڈے کام کررہے تھے۔ آج لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے، جناب نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے ملک بھر میں ہوائی اڈے کے نیٹ ورک کو وسعت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Ude Desh Ka Aam Nigrik, UDAN اسکیم شہری ہوا بازی کے شعبے کیلئے ایک انقلابی اسکیم ثابت ہوئی ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کی گھریلو فضائی آمد و رفت ایک دن میں پانچ لاکھ سے زیادہ مسافروں تک پہنچ گئی ہے۔
Site Admin | December 5, 2024 2:19 PM