شہری ہوا بازی کے بارے میں دوسری ایشیا بحرالکاہل وزارتی کانفرنس آج نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں شروع ہورہی ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت اور شہری ہوا بازی سے متعلق بین الاقوامی تنظیم مشترکہ طور پر اِس دو روزہ کانفرنس کی میزبانی کر رہی ہیں۔
بھارت، دنیا میں سب سے تیز رفتار ترقی کرنے والے Aviation مارکیٹ ہے اور اندرونِ ملک شعبے میں فی الحال تیسری سب سے بڑی مارکیٹ ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران ملک میں ہوائی جہازوں کی تعداد 400 سے بڑھ کر 800 سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ ہوائی اڈوں کی تعداد میں بھی قابل قدر اضافہ ہوا ہے اور یہ 74 سے بڑھ کر 157 ہوگئے ہیں۔
”اُڑان“ یعنی ”اُڑے دیش کا عام ناگرک“ جیسی سرکار کی پہل سے علاقائی Connectivity میں اضافہ ہوا ہے۔ اِس طرح دور دراز کے علاقوں کو بھی Aviation نیٹ ورک میں شامل کیا جاسکا ہے۔