جاپان میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کے بعد لبرل ڈیموکریٹک پارٹی LDP کے لیڈر Shigeru Ishiba آج ملک کے وزیر اعظم کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔ جاپانی پارلیمنٹ Diet کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جاپانی پارلیمنٹ نے آج وزیر اعظم کے انتخاب کیلئے ایک غیرمعمولی اجلاس طلب کی تھی۔ پچھلے مہینے کے عام انتخابات میں اکثریت کھونے کے بعد LDP اور Komeito پر مشتمل حکمراں اتحاد کو وزیر اعظم Ishiba اور اہم اپوزیشن Constitutional ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر Yoshihiko Noda کے درمیان ایک رَن آف ووٹنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ایوانِ نمائندگان نے ہونے والی ووٹنگ کے دوران 67 سالہ Ishiba، نوڈا کو شکست دے کر ملک کے 103 ویں وزیر اعظم بن گئے ہیں۔ حالانکہ وہ 233 کی اکثریت سے پیچھے رہے۔
Site Admin | November 11, 2024 9:07 PM