پیرو میں ISSF World Cup 2025 نشانے بازی مقابلے میں اندر سنگھ سروچی اور سوربھ چودھری کی بھارتی جوڑی نے 10 میٹر ائر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلے میں چین کی Qianxun Yao اور Kai Hu کی جوڑی کو سترہ۔ نو سے ہراکر سونے کا تمغہ جیتا ہے۔
اِس سے پہلے Manu Bhakar اور Ravinder Singhکی اولمپک میں تمغہ جیتنے والی جوڑی نے چین کی Qianke Ma اور Yifan Zhang کی جوڑی سے ہارنے کے بعد کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔
Raiza Dhillon آج خواتین کا فائنل کھیلیں گی، جو بھارتی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔x