وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم SCO کی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے آج اسلام آباد کے دو روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ اِس سے پہلے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اُن کا پاکستان کا دورہ ایک کثیر مقصدی تقریب کیلئے ہے۔ اِس دوران انھوں نے باہمی گفتگو کرنے سے انکار کردیا تھا۔ گزشتہ 9 سال میں پاکستان کا بھارتی وزیر خارجہ کا یہ پہلا اعلیٰ سطحی دورہ ہوگا۔شنگھائی تعاون تنظیم ایک مستقل بین حکومتی بین الاقوامی تنظیم ہے، جو 9 ممبر ملکوں پر مشتمل ہے جن میں بھارت، ایران، قزاخستان، چین، جمہوریہ کرغستان، پاکستان، تاجکستان اور ازبیکستان شامل ہیں۔ x
Site Admin | October 15, 2024 2:38 PM