بھارتی موسمیات محکمے نے پیش گوئی کی ہے کہ شمال مغربی خلیجِ بنگال اور ملحقہ بحرِ ہند کے مشرقی علاقوں میں بنا ہوا کا کم دباؤ چنئی کے جنوب جنوب مشرق سے تقریباً 830 کلومیٹر دور مرکوز ہے۔ اِس کے اگلے 12 گھنٹے کے دران مزید شدت اختیار کرنے اور سری لنکا اور تمل ناڈو کے ساحلوں کی جانب بڑھ جانے کا امکان ہے۔ اِس کی وجہ سے آئندہ جمعہ تک شدید سے بہت شدید بارش ہوسکتی ہے۔ تمل ناڈو کے ساحلی علاقوں میں الگ الگ مقامات پر انتہائی شدید بارش کا امکان ہے۔ آندھرا پردیش کے جنوبی ساحلی علاقوں میں بھی الگ الگ مقامات پر ہلکی سے اوسط بارش ہوسکتی ہے۔ x
Site Admin | November 26, 2024 3:48 PM