شمال مغربی ترکیہ کے ایک SKI Resort کے ایک ہوٹل میں آج صبح آگ لگنے کے ایک حادثے میں 66 افراد ہلاک اور 51 لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ نے ہوٹل سے 239 افراد کو بچالیا ہے۔
ترکیہ کے داخلی امور کے وزیر Ali Yerlikaya نے کہا کہ Kartalkaye کے Mountain-top Resort کے 12 منزلہ Grand Kartal ہوٹل کے ریستوراں میں آگ لگ گئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے بعد کم سے کم دو افراد کی خوف زدہ ہوکر عمارت سے چھلانگ لگا کر گرنے سے موت کی خبر ہے۔ خبر میں کہا گیا ہے کہ احتیاط کے طور پر آس پاس کے ہوٹلوں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے اور اس میں ٹھہرے مہمانوں کو دوسرے علاقوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
ترکیہ کے وزیر انصاف Yilmaz Tunc نے چھ وکیلوں کی ایک ٹیم کو آگ لگنے کے اس حادثے کی تحقیقات کرنے کیلئے تعینات کیا ہے اور ابھی تک اس حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
Site Admin | January 21, 2025 9:43 PM
شمال مغربی ترکیے میں ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے واقعے میں کم سے کم 66 افراد ہلاک اور دیگر 51 زخمی ہوگئے ہیں
