شمالی چین میں شدید بارش کے سبب شاہراہ کے ایک پُل کے گِر جانے کے بعد کم از کم 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سرکاری نیوز ایجنسی Xinhua کے مطابق Shaanxi صوبے میں یہ پُل کَل رات شدید بارش اور اچانک سیلاب کے سبب گِر گیا۔ بچاؤ کارروائیاں جاری ہیں۔ آگ بجھانے کا عملہ کشتیوں اور ڈرون کے ساتھ بچاؤ کارروائی میں مصروف ہے۔ ہنگامی صورتحال میں بندوبست سے متعلق چین کی وزارت نے ایک ٹیم جائے حادثہ پر بھی بھیجی ہے۔ سرکاری نشریاتی ادارے CCTV نے کہا ہے کہ شاہراہ کے پُل کے نیچے دریا میں گرجانے کے بعد تقریباً 20 گاڑیاں اور 30 سے زیادہ افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
Site Admin | July 20, 2024 9:42 PM