شمالی Macedonia میں آج صبح سویرے Kocani قصبے کے ایک نائٹ کلب میں شدید آگ لگنے سے کم سے کم 59 افراد ہلاک اور 155 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق کم سے کم ایک ہزار 500 افراد اس کلب میں ایک Hip-Hop Duo مقبول بینڈ DNK کے ایک کنسرٹ دیکھ رہے تھے۔ وزیر داخلہ Pance Toskovski نے بتایا کہ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق یہ آگ پائروٹیکنک آلات میں ہوئے اِسپارک کی وجہ سے شروع ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ اِس کے بعد یہ آگ چھت میں لگ گئی جو آتش گیر مادّے سے بنی ہوئی تھی۔ بعد میں یہ آگ پورے کلب میں پھیل گئی۔ انھوں نے بتایا کہ اِس واقعے کے سلسلے میں کچھ گرفتاریاں کی گئی ہیں۔وزیر اعظم Hristijan Mickoski نے سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں کہا کہ سرکار پوری طور پر حرکت میں آگئی ہے اور اِس آگ سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کیلئے ہر ضروری اقدامات کرے گی نیز اِس المیے کے پیش آنے کی وجہ کا پتہ لگائے گی۔ انھوں نے اِسے ملک کیلئے ایک انتہائی مشکل اور غمگین دن قرار دیا جس میں بہت سے نوجوانوں نے اپنی جانیں گنواں دی ہیں۔ Kocani میں اسپتال کی جانب سے ابتدائی طور پر 90 افراد کو داخل کرنے کی رپورٹ ملی ہے جن میں سے بہت سے آگ سے شدید طور پر زخمی ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کو مزید علاج کیلئے Skopje کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔
Site Admin | March 16, 2025 9:34 PM
شمالی میسڈونیا کے ایک نائٹ کلب میں لگی آگ میں کم سے کم59 افراد ہلاک اور155سے زیادہ زخمی ہوگئے
