سکّم کے Mangan ضلعے میں Lachung اور Chungthang کے مقام پر پھنسے ہوئے سیاحوں کو باہر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ وہاں تیز بارش کے بعد چٹانوں کے ٹکرے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ اِن سیاحوں میں ایک ہزار 200 سے زیادہ بھارت کے اور 15 غیر ملکی سیاح شامل ہیں۔
Mangan کے ضلع کلکٹر نے آکاشوانی کو بتایا کہ خراب موسم کی وجہ سے اِن سیاحوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے فی الحال وہاں سے باہر نکالنا ممکن نہیں ہے اور کئی مقامات پر سڑک راستہ بھی بند ہے۔ البتہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ سبھی سیاح اپنے اپنے ہوٹلوں میں صحیح سلامت ہیں۔ ضلع کلکٹر نے یقین دلایا کہ موسم بہتر ہوتے ہی اِن سیاحوں کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔
سکّم میں لگاتار بارش ہونے اور چٹانوں کے ٹکرے گرنے کی وجہ سے 9 افراد کی موت ہوئی ہے۔ x
Site Admin | June 16, 2024 3:04 PM