شمالی ریلویز ڈویژن نے مہاکمبھ میلے کیلئے عقیدتمندوں کے سفر میں سہولت فراہم کرنے کیلئے شری ماتا ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن، کٹرہ اور پریاگ راج کے درمیان تین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ آکاشوانی جموں کے ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ پہلی ٹرین شری ماتا ویشنو دیوی کٹرہ اسٹیشن سے 24 تاریخ کو دیر رات گئے 3 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی اور اگلے دن 25 جنوری کو پریاگ راج سے واپس ہوگی۔ باقی دو ٹرینیں 7 اور 14 فروری کو روانہ ہوں گی۔ یہ دونوں ٹرینیں مقررہ تاریخ اور وقت پر کٹرہ ریلوے اسٹیشن سے دیر رات گئے 3 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوں گی اور اگلے دن شام 4 بجکر 25 منٹ پر پریاگ راج پہنچیں گی۔ یہ ٹرینیں پریاگ راج سے شام ساڑھے 7 بجے 8 فروری اور 15 فروری کو واپس روانہ ہوں گی اور اگلے دن صبح 10 بجے کٹرہ ریلوے اسٹیشن پہنچیں گی۔×
Site Admin | January 19, 2025 2:32 PM