شمالی بھارت کے مختلف حصوں میں سخت سردی اور گھنے کہرے کے سبب معمول کی زندگی میں رخنہ پڑا ہے۔ آج صبح سویرے سے خطے میں کہرے کی گھنی پرت چھائی ہوئی ہے، جس سے مختلف علاقوں میں بہت ہی کم دکھائی دے رہا ہے۔ اور پروازوں اور ٹرینوں کے آنے جانے میں رخنہ پڑ رہا ہے۔ دلی، اترپردیش اور ہریانہ میں سڑک ٹریفک بہت ہی سست رفتار سے چل رہا تھا کیونکہ سڑک پر چلنے والے گھنے کہرے میں راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گھنے کہرے کے سبب آج صبح سویرے دلی ہوائی اڈے پر پروازوں کے آنے جانے پر اثر پڑا ہے۔×
Site Admin | January 4, 2025 4:14 PM