شمالی بھارت کے مختلف حصوں میں سخت سردی اور گھنے کہرے کے سبب معمول کی زندگی میں رخنہ پڑا ہے۔ آج صبح سویرے سے خطے میں کہرے کی گھنی پرت چھائی ہوئی ہے، جس سے مختلف علاقوں میں بہت ہی کم دکھائی دے رہا ہے۔ اور پروازوں اور ٹرینوں کے آنے جانے میں رخنہ پڑ رہا ہے۔
پیش ہے ایک ڈیسک رپورٹ
V/C Desk Report
دلی، اترپردیش اور ہریانہ میں سڑک ٹریفک بہت ہی سست رفتار سے چل رہا تھا کیونکہ سڑک پر چلنے والے گھنے کہرے میں راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ گھنے کہرے کے سبب آج صبح سویرے دلی ہوائی اڈے پر پروازوں کے آنے جانے پر اثر پڑا ہے۔
ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ نے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ پروازوں کے بارے میں معلومات کے اَپڈیٹ کے لیے ایئر لائن سے رابطہ کریں۔
بھارتی ریلویز کے مطابق دلی آنے والی کم و بیش 49 ٹرینیں چار گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات IMD نے اگلے دو روز کے دوران شمال مغربی اور وسطی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں گھنا کہرہ اور سخت سردی جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِس کے بعد اس میں کچھ بہتری آئے گی۔
پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اور اترپردیش کے کچھ حصوں میں دیر رات اور صبح سویرے کے وقت بہت گھنا کہرہ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
IMD نے مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے سبب اگلے دو روز کے دوران جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان اور مظفر آباد میں بھاری بارش اور برفباری کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ امکان ہے کہ ہماچل پردیش میں کَل اور پیر کے روز شدید بارش ہوگی۔
پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ اور اتراکھنڈ میں کَل گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش ہونے کا بھی امکان ہے۔x