شمالی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں سردی میں شدت آگئی ہے۔ بھارتی محکمہئ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں درجہئ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ مغرب کی سمت سے ہونے والی موسم کی تبدیلی کے سبب شمال مغربی بھارت کے زیادہ تر حصوں میں اس ہفتے بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
IMD کے مطابق ہماچل پردیش، پنجاب، راجستھان، مغربی مدھیہ پردیش، جموں و کشمیر، لداخ، گلگت، بلتستان، اور مظفر آباد کے زیادہ تر حصوں میں اگلے دو روز کے دوران شدید سردی ہونے کا امکان ہے۔
موسمیات کے محکمے نے پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، دلی اور اترپردیش کے زیادہ تر حصوں میں کَل تک گھنے سے بہت گھنے کہرے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ ایسا امکان ہے کہ اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں آج سخت سردی رہے گی۔
گھنے کہرے کے سبب شمالی بھارت میں ٹرین اور فضائی خدمات میں رخنہ پڑا ہے۔ دلی آنے والی تقریباً 25 ٹرینیں تین سے چار گھنٹے کی تاخیر سے چل رہی ہیں۔ دلی میں، اندراگاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تقریباً 50 پروازیں کہرے کی وجہ سے تاخیر کی شکار ہیں۔x