ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 11, 2024 9:40 PM

printer

شمالی بھارت کے بہت سے علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔ IMD نے اگلے سات دن کے دوران شمالی اور شمال مشرقی بھارت میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

بھارتی محکمہ موسمیات نے اگلے سات دن کے دوران ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، مشرقی راجستھان، اترپردیش، اروناچل پردیش، آسام، میگھالیہ اور بہار میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے مغربی اور وسطی بھارت میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔
وہیں محکمہئ موسمیات نے اگلے پانچ دن کے دوران کیرالہ، تملناڈو اور شمالی اندرونی کرناٹک میں شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
اِس بیچ قومی راجدھانی دلّی میں آج ہلکی سے معتدل بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ دلّی کے لوگوں کو اِس بارش کی بدولت گرمی سے کچھ حد تک نجات ملی ہے۔
اِدھر پنجاب میں موسلادھار بارش کی وجہ سے کئی ضلعوں میں معمول کی زندگی متاثر رہی۔
مانسون کے اِس موسم میں پنجاب میں پہلی بار اتنی تیز بارش ہوئی ہے۔ بھارتی محکمہئ موسمیات نے ریاست کے کئی ضلعوں میں زبردست بارش کے پیش نظر Yellow الرٹ جاری کیا ہے۔
اِسی طرح گذشہ 24 گھنٹے کے دوران ہماچل پردیش کے مختلف حصوں میں مانسون سرگرم رہا اور کئی مقامات پر بارش ہوئی۔
ریاست میں سیلاب سے متعلق حادثات میں آج 12 لوگوں کی موت ہوگئی اور 3 اَب بھی لاپتہ ہیں۔ حالیہ قدرتی آفت کے بعد ہماچل پردیش کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں