بھارتی محکمہ موسمیات IMD نے پیشگوئی کی ہے کہ بہار کے کئی حصوں میں کل شدید سردی رہے گی۔ IMD نے کہا کہ شمال مشرقی خطوں، ہماچل پردیش اور مدھیہ پردیش میں اگلے دو دن کے دوران صبح اور رات کے اوقات میں شدید کہرا چھایا رہے گا۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے پانچ دن کے دوران شمالی مغربی بھارت میں کم سے کم درجہئ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری سیلسیس بتدریج اضافے کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ IMD نے کہا کہ مشرقی اور وسطی بھارت میں اگلے تین روز کے دوران کم سے کم درجہئ حرارت میں کوئی اہم تبدیلی آنے کی توقع نہیں ہے۔
کشمیر میں سردی کا زور مزید بڑھ گیا ہے، جس کے ساتھ وادی میں تازہ برفباری ہونے والی ہے کیونکہ مغربی سمت سے مسلسل چلنے والی ہواؤں سے آج دیر شام تک خطے میں اس کا اثر نظر آسکتا ہے۔محکمہئ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران اکّا دکّا مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمے نے کہا ہے کہ کل سے جموں و کشمیر کے زیادہ تر مقامات پر ہلکی سے درمیانی برفباری ہوسکتی ہے۔ محکمے نے مزید کہا ہے کہ دوسری بار کی بارش میں علاقوں میں کچھ مقامات پر شدید برفباری کا امکان ہے۔
Site Admin | January 2, 2025 9:35 PM
شمالی بھارت میں سخت سردی کا سلسلہ جاری ہے
