ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 31, 2024 10:20 AM

printer

شمالی بھارت میں سخت سردی کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف ریاستوں میں درجہ حرارت میں کمی آنے کے ساتھ پورے شمالی بھارت میں سخت سردی کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی محکمہئ موسمیاتIMD کے مطابق جموں و کشمیر، ہماچل پردیش، اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں اگلے دو روز کے دوران سخت سردی جاری رہے گی۔IMD  نے آج ہریانہ اور چنڈی گڑھ میں اور مغربی اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں بھی کَل تک شدید سردی رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

 موسمیات سے متعلق ایجنسی نے یہ بھی کہا ہے کہ آج اڑیسہ اور شمال مشرقی خطے میں دیر رات گھنا کہرا چھائے رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب، ہریانہ، چنڈی گڑھ، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ، اترپردیش، راجستھان، ذیلی ہمالیائی مغربی بنگال اور سکم میں بھی دو جنوری تک اسی طرح کے حالات رہنے کا امکان ہے۔ قومی راجدھانی خطے اور اس سے متصل علاقوں میں بھی شدید سردی پڑ رہی ہے۔ دلی کے کچھ حصوں میں آٹھ ڈگری سیلسیس کے سب سے کم درجہئ حرارت کے ساتھ کل دیر رات گھنا کہرا چھایا رہا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں