July 9, 2024 9:38 AM

printer

شری امرناتھ جی مقدس گپھا کے درشن کرنے کے لیے پانچ ہزار 433 یاتریوں مشتمل ایک اور جتھا کشمیر وادی کے لیے روانہ ہوا

شری امرناتھ جی مقدس گپھا کے درشن کرنے کے لیے جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس بنیادی کیمپ سے پانچ ہزار 433 یاتریوں مشتمل ایک اور جتھا کشمیر وادی کے لیے روانہ ہوا۔ یہ یاتری آج صبح سویرے 213 گاڑیوں کے ایک قافلے میں بنیادی کیمپ سے روانہ ہوئے۔

یاتریوں کے اِس جتھے میں چار ہزار 203 مرد، ایک ہزار 117 خواتین، 18 بچے، 83 سادھو اور  12 سادھوِیاں شامل ہیں۔ ان میں سے ایک ہزار 971 یاتری آج صبح تین بج کر 13 منٹ پر بالتل کے لیے روانہ ہوئے جبکہ تین ہزار 462 یاتری صبح چار بج کر تین منٹ پر پہلگام بنیادی کیمپ کے لیے روان ہوئے، جہاں سے وہ مقدس گپھا کے اپنے آگے کے سفر کے لیے روانہ ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں