July 10, 2024 9:56 AM

printer

شری امرناتھ جی مقدس گپھا کے درشن کرنے کیلئے چار ہزار 627 یاتریوں کا ایک اور جتھا جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس بنیادی کیمپ سے وادی کشمیر کیلئے روانہ

شری امرناتھ جی مقدس گپھا کے درشن کرنے کیلئے چار ہزار 627 یاتریوں کا ایک اور جتھا جموں میں بھگوتی نگر یاتری نواس بنیادی کیمپ سے وادی کشمیر کیلئے روانہ ہوا۔
یاتری 185 گاڑیوں کے ایک قافلے میں بنیادی کیمپ سے روانہ ہوئے۔ اس جتھے میں تین ہزار 422 مرد، ایک ہزار 27 خواتین، 26 بچے،137 سادھو اور 15خاتون سادھویاں شامل ہیں۔
ان یاتریوں میں سے ایک ہزار 854 یاتری صبح تین بجکرسات منٹ پربالتل کیلئے جبکہ دوہزار 773 یاتری صبح تین بجکر33 منٹ پر پہلگام بنیادی کیمپ کیلئے روانہ ہوئے جہاں سے یہ یاتری مقدس گپھا کیلئے آگے کے سفر کیلئے روانہ ہوں گے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں