شدید گردابی طوفان، ‘Dana’ اوڈیشہ کے ساحل کی طرف بڑھ رہا ہے اور خلیج بنگال کے اوپر یہ مزید طاقت ور ہو رہا ہے۔ اگرچہ محکمہ موسمیات نے ابھی تک یہ پیشگوئی نہیں کی ہے کہ طوفان پہلے کہاں پہنچے گا، لیکن بہت سے موسمیاتی Models کے مطابق اس کے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو اوڈیشہ کے ساحل سے دور Bhitakanika اور Dhamra کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے اور ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا مجوزہ تین روزہ اوڈیشہ کا دورہ، جو کل شروع ہونے والا تھا، مبینہ طور پر طوفان کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا ہے۔ وہ میوربھنج، پوری اور Khordha ضلعوں میں متعدد پروگراموں میں شرکت کرنے والی تھیں۔ اوڈیشہ حکومت نے شدید طوفان کے مدنظر کل سے 14 ساحلی اور ملحقہ اضلاع میں تمام اسکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Site Admin | October 22, 2024 9:57 AM | Odisha Cyclone