شدید سمندری طوفان Dana کے بارے میں زیادہ امید اِس بات کی ہے کہ یہ آج رات دیر گئے یا جمعہ کو صبح سویرے اڈیشہ کے ساحل پر واقع Bhitarkanika اور Dhamra کے درمیان پہنچ جائے گا۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ خطے میں بڑے پیمانے پر اثرات کے ساتھ Dana کے پہنچنے کے دوران ہوا کی رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی۔ شدید سمندری طوفان Paradip سے 280 کلو میٹر اور اڈیشہ کے ساحل سے متصل Dhamra سے 310 کلو میٹر دور ہے اور یہ خلیج بنگال میں 15 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔
بہت شدید بارش کے ساتھ Dana طوفان سے اڈیشہ کے کیندر پاڑا، بالاسور اور بھدرک ضلعوں میں واقع Bhitarkanika نیشنل پارک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ریاست کے دیگر 9 ضلعوں میں بھی اِس کے اثر سے شدید بارش ہوگی۔ بھوبنیشور میں بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی تمام فضائی خدمات آج شام پانج بجے سے کَل صبح تک منسوخ رہیں گی۔
ساحلی علاقوں کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کَل تک سبھی اسکول، کالج، یونیورسٹیاں اور کئی سرکاری اداروں کو بند کردیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔
اونچی لہروں اور شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ آج صبح سے اڈیشہ ساحل سے متصل خلیج بنگال میں موسم خراب ہے۔ بالاسور، بھدرک، کیندر پاڑا، جگت سنگھ پور اور Puri سمیت کئی ساحلی ضلعوں میں بارش شروع ہوگئی ہے۔ اڈیشہ کے بیشتر حصوں میں بادل چھائے ہوئے ہیں کیونکہ شدید سمندری طوفان Dana آج رات اڈیشہ کے ساحل پر پہنچ جائے گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج شام سے اڈیشہ ساحل کے نزدیک بارش اور طوفانی ہواؤں کی رفتار میں اضافہ ہوگا، جبکہ امید ہے کہ ساحل کے نزدیک دو سے تین میٹر تک اونچی لہریں اٹھیں گی۔ ریاستی سرکارنے مختلف ضلعوں میں سمندری طوفان کے کنٹرول کرنے کیلئے وار رومس کھولے ہیں۔
حکومت نے نشیبی علاقوں میں رہنے والی 90 فیصد آبادی کو منتقل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور آج اور کل 40 سے زیادہ پروازیں اور تقریباً 200 ٹرینیں منسوخ کردی ہیں۔ اڈیشہ حکومت شدید سمندری طوفان سے نمٹنے کیلئے سبھی اقدامات کررہی ہے۔