شدید سمندری طوفان دانا 120 کلومیٹر فی گھنٹے کی تیز ہواؤں کے ساتھ Bhitarkanika اور دَھمرا کے درمیان اوڈیشہ کی ساحلوں پر کَل رات پہنچ گیا۔ ساحلوں پر پہنچنے کے بعد یہ طوفان کمزور ہوکر شمالی اوڈیشہ اور مغربی بنگال کی ساحلوں کی طرف بڑھ گیا ہے۔ اوڈیشہ کے ساحلی اضلاع کیندر پاڑہ اور بھدرک کے متعدد علاقوں میں شدید بارش ہوئی ہے اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ بھارتی موسمیات محکمے IMD نے کہا ہے کہ اِس سمندری طوفان ساحل پر پہنچنے کا عمل آج صبح تک جاری رہا۔
گزشتہ شب کے دوران Bhitarkanika نیشنل پارک اور Dhamra کے درمیان شدید طوفان دانا کی آمد کے بعد سے اب تک کسی بھی طرح کے بڑے یا جانی نقصان کی خبر نہیں ہے۔Kendrapara اور Bhadrak ضلعوں کے مختلف علاقوں میں NDRF، ODRF اور فائرسروسز پر مشتمل ٹیموں نے سڑک پر گرے پیڑوں کو ہٹانے کا کام شروع کردیاہے۔ ریاستی انتظامیہ دانا طوفان کے سبب ہونے والے نقصانات کا جائزہ لے رہی ہے۔محکمہ موسمیات نے آج کیلئے Jajpur، Bhadrak،Kendrapara اور Puri سمیت اڈیشہ کے 9 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیاہے، جہاں شدید بارش کا امکان ہے۔
وزیراعظم نریندرمودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اڈیشہ کے وزیراعلیٰ کو دانا طوفان کے سبب ہونے والی تباہی سے نمٹنے کیلئے مرکز کی طرف سے اڈیشہ کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کا یقین دلایاہے۔دوسری طرف بیجوپٹنائک بین الاقوامی اڈے پر پروازیں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔