مشرقی- وسطی خلیج بنگال پر بنا شدید سمندری طوفان ’دانا‘، اڈیشہ کے ساحل کی جانب بڑھ رہا ہے اور اِس کے اب سے کچھ گھنٹوں بعد Bhitarkanika اور Dhamra کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے۔ طوفان کے ٹکرانے کے بعد اِس کے مغرب- جنوب مغرب کی جانب مڑنے کا امکان ہے۔ طوفان کے ٹکرانے کے پانچ سے چھ گھنٹوں کے دوران ہواؤں کی رفتار کے 120 سے 125 کلو میٹر فی گھنٹہ رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اڈیشہ کے کیندریہ پاڑہ، جگت سنگھ پور، بھدرک اور بالاسور ضلعوں کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اڈیشہ میں حکام نے شدید سمندری طوفان کی زَد میں آنے والے قریب ساڑھے تین لاکھ لوگوں کو اُن کے گھروں سے محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے۔ اسٹریٹجک مقامات پر طوفان دانا کے اثر کو کم کرنے کیلئے ہزاروں راحت کارکنوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ اڈیشہ میں ٹرانسپورٹ خدمات پہلے ہی متاثر ہیں اور کئی ٹرینیں اور اڑانیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اڈیشہ ہائی کورٹ، اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور کئی حکومتی اداروں کو جمعہ کے روز تک بند کر دیا گیا ہے۔ ماہی گیروں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کارروائیوں کو بروقت انجام دینے کیلئے NDRF، ODRAF اور آگ بجھانے والی ٹیموں کو اسٹریٹجک مقامات پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ سمندری طوفان ’دانا‘ کے پیش نظر اڈیشہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی قومی فورس، NDRF کی 20 ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
شدید سمندری طوفان ’دانا‘ جیسے جیسے اڈیشہ کے ساحل کے قریب آتا جا رہا ہے، ریاست کے ساحلی علاقوں کے بیشتر مقامات پر موسلا دھار بارش اور اونچی لہروں کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔ اڈیشہ کے وزیر اعلیٰ Mohan Charan Mahi، دو نائب وزراء اعلیٰ اور دیگر وزراء کے ساتھ تیاریوں پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ راحت اور بچاؤ کارروائیوں کی نگرانی کیلئے سینئر افسران موقعے پر موجود ہیں۔ اسکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور بہت سے سرکاری اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوبیس گھنٹے اسپتالوں میں موجود رہیں۔ ریاستی حکومت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ سات ہزار سے زیادہ کثیر مقصدی طوفان سے بچاؤ کے مراکز میں آج شام لگ بھگ ساڑھے تین لاکھ لوگوں کو پناہ دی گئی ہے۔
وہیں راحت اور بچاؤ کارروائیوں کو انجام دینے کیلئے 385 گراؤنڈ ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
شدید سمندری طوفان دانا کے پوری اور ساگر جزیرے کے درمیان شمالی اڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ یہ طوفان اڈیشہ کے Bhitarkanika اور دَھمرا میں آج آدھی رات یا کل صبح کی اولین ساعتوں میں پہنچ سکتا ہے۔ طوفان دانا سے، مغربی مدنی پور، جنوبی اور شمالی چوبیس پرگنہ ضلعے، ہوڑہ، ہگلی، بانکوڑہ، کولکاتا اور جھار گرام کے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
Site Admin | October 24, 2024 9:36 PM