شام کے شمال میں واقع ایک شہر کے مضافات میں ایک کار بم دھماکے میں آج کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ مہلوکین میں 18 خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ شام کی مقامی شہری دفاع کے مطابق 15 دیگر خواتین زخمی بھی ہوئی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکہ خیز اشیا سے لدی ایک کار اُس گاڑی کے قریب پہنچ کر دھماکے سے اُڑ گئی جس میں زرعی شعبے سے وابستہ خواتین کارکن سوار تھیں۔ یہ واقعہ Manbij شہر کے مضافات میں پیش آیا۔ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔
Site Admin | February 3, 2025 9:21 PM
شام کے Manbij شہر کے مضافات میں ایک کار بم دھماکے میں 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں
