ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

December 7, 2024 9:36 PM

printer

شام کے باغیوں نے راجدھانی کے قریبی قصبوں پر قبضے کے بعد راجدھانی میں حکومت کے گھیراؤ کا آپریشن شروع کیا ہے

شام کے باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ راجدھانی کے قریبی قصبوں پر قبضے کے بعد راجدھانی میں حکومت کے گھیراؤ کا آپریشن شروع کر رہا ہے۔ حیات تحریر الشام HTS گروپ کی قیادت والے باغیوں کے اتحاد کے ترجمان نے کہا ہے کہ دمشق کا گھیراؤ کرنے کی اُن کی کارروائی کا آخری مرحلہ شروع ہوچکا ہے۔
البتہ شام کی وزارت دفاع نے اِسے مسترد کیا ہے کہ اُن کی فوجیں دمشق خطے سے پیچھے ہٹ رہی ہیں۔ انھوں نے باغیوں پر بے چینی پھیلانے کا الزام لگایا۔ یہ پیشرفت شام کے باغیوں کی جانب سے جنوبی شہر دارا اور Suweida کا کنٹرول حاصل کرنے کے بعد سامنے آئی ہے جبکہ شام کی حکومت ملک بھر کے علاقوں سے فوج کو ہٹانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔اِدھر شمال میں شام کی فوج کا کہنا ہے کہ وہ Homs کے آس پاس فضائی حملے کر رہی ہے تاکہ اُن باغیوں کو پیچھے دھکیل سکے جو اِس انتہائی اہم شہر کی سرحدوں تک پہنچ گئے ہیں۔
جنوب میں دارا صوبے کے ساتھ ساتھ ایک نئی شورش برپا ہوئی ہے اور وہاں موجود باغی دعویٰ کر رہے ہیں کہ انھوں نے ایک بڑے فوجی Base پر قبضہ کرلیا ہے اور اب وہ راجدھانی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔
شام کی مغربی سرحد پر باغی بڑے شہر Homs کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں کے باشندے حکومت مخالف اور حکومت کی فوجوں کے درمیان امکانی تنازعات سے قبل اپنی جان بچا کر کہیں اور جا رہے ہیں۔
اب جبکہ مغربی اشیا کے اِس ملک میں کشیدگی میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے تو روس اور امریکہ نے اپنے شہریوں کیلئے سفر سے متعلق ایک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اُردُن کے وزیر داخلہ Mazen Farrayah نے جنوبی شام میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر شام کے ساتھ ملحق Jaber سرحد کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لبنان کی فوج نے بھی Bekaa خطے میں لبنان اور شام کی سرحد پر اپنے فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کردیا ہے۔
بھارت نے شام میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر آئندہ نوٹیفکیشن تک اپنے شہریوں کو وہاں کا سفر کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ وزارت خارجہ نے ایک ایڈوائیزری میں شام میں بھارتی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ تازہ معلومات کیلئے دمشق میں بھارتی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔ سفارتخانے کا ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر
پلس نو چھ تین نو نو تین تین آٹھ پانچ نو سات تین ہے۔ جو لوگ ملک شام سے واپس آسکتے ہیں، انہیں جلد سے جلد موجود کمرشیل پروازوں سے واپس آنے کا مشورہ دیا ہے۔ دیگر افراد کو اپنی سلامتی کے حوالے سے انتہائی احتیاط برتنے اور اپنی نقل و حرکت کو محدود کرنے کو کہا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں