سی پی آئی-ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری کا آج انتقال ہوگیا وہ لمبے عرصے سے بیمار تھے۔ 72 سالہ سینئر لیڈر نے آج نئی دلّی ایمس میں اپنی آخری سانس لی۔ CPI (M) کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آنجہانی یچوری کا جسد خاکی سنیچر کو عام لوگوں کے ذریعے خراجِ عقیدت پیش کرنے اور آخری دیدار کیلئے پارٹی کے صدر دفتر میں رکھا جائے گا۔ اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ایمس لے جایا جائے گا جہاں ان کی خواہش کے مطابق جسد خاکی کو طبی تحقیق کیلئے عطیہ کردیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سیتارام یچوری کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ جناب یچوری کا سیاسی سفر طالب علم لیڈر کے طور پر شروع ہوکر قومی سیاست میں آنے اور ایک پارلیمانی رکن بننے پر مکمل ہوا۔
Site Admin | September 12, 2024 9:44 PM