ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 14, 2025 9:49 PM

printer

سی بی ایس ای کے دسویں اور بارھویں بورڈ امتحانات کل سے شروع ہو رہے ہیں

ثانوی تعلیم کا مرکزی بورڈ کَل سے دسویں اور بارھویں کلاس کے بورڈ امتحانات منعقد کر رہا ہے۔ دسویں کلاس کے امتحانات 18 مارچ کو اور بارھویں کلاس کے امتحانات چار اپریل کو ختم ہوں گے۔ 42 لاکھ سے زیادہ طلبا بھارت اور بیرونِ ملک 60 ہزار 842 امتحان مراکز میں امتحان دیں گے۔ امتحانات ایک ہی سیشن میں ساڑھے دس سے ڈیڑھ بجے تک ہوں گے۔
طلبا کو ایڈمٹ کارڈ رکھنا لازمی ہوگا کیونکہ یہ داخلہ کیلئے ضروری ہے۔ CBSE کی ہدایات کے مطابق قلم، پنسل، اریزر، جومیٹری بکس جیسی ضروری چیزیں ایک ایسی پاؤچ میں ہونی چاہئیں جو باہر سے بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ طلبا پانی کا ٹرانسپیرنٹ بوتل بھی اپنے ساتھ لاسکتے ہیں۔ طلبا کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امتحان شروع ہونے سے 30 سے 45 منٹ پہلے مراکز پر پہنچ جائیں تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔ موبائل فون، اسمارٹ گھڑیاں اور الیکٹرانک آلات امتحان ہال کے اندر ممنوع ہیں۔ اسی دوران، دلّی میٹرو نے طلبا کی آسانی کیلئے کئی اقدامات کئے ہیں۔ ایڈمٹ کارڈ والے طلبا کو میٹرو اسٹیشنوں پر سکیورٹی چیکنگ اور ٹکٹ خریدنے کے دوران ترجیح دی جائے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں