ثانوی تعلیم سے متعلق مرکزی بورڈ CBSE نے ضمنی ضابطوں کی خلاف ورزی کرنے کی بناء پر راجستھان اور دلّی کے 27 اسکولوں کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ CBSE نے اپنی ایک بیان میں بتایا ہے کہ اِن اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا گیا تھا اور اِن کے کام کاج، خاص طور پر اندراج اور حاضری کے طور طریقوں میں بہت سی خلاف ورزیوں کا پتہ چلا تھا۔ اِن میں سے 22 اسکول دلّی کے دو خطوں میں اور پانچ اجمیر خطے میں واقع ہیں۔ x
Site Admin | September 14, 2024 3:29 PM