ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ CBSE نے میرٹ اسکالر شپ اسکیم فار سنگل گرل چائلڈ کیلئے اہل طلبا سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔ اُس نے والدین کی واحد بچی کیلئے میرٹ اسکالر شپ اسکیم کیلئے ایسی بچیوں سے درخواستیں طلب کی ہیں جنھوں نے 2024 میں دسویں کا امتحان پاس کیا اور جو اَب CBSE سے تسلیم شدہ اسکولوں میں گیارھویں جماعت میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ اِس کے علاوہ، اُن طلبا سے بھی آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں جن کی دسویں جماعت کیلئے اُس سنگل گرل چائلڈ اسکالر شپ کو Renew کیا جانا ہے جو 2023 میں دی گئی تھی۔آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 دسمبر ہے۔ تفصیلات، اہلیت کی شرائط اور آن لائن درخواست فارم CBSE کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
Site Admin | November 22, 2024 9:15 PM