ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 16, 2024 9:58 PM

printer

سی بی آئی نے NEET-UG پیپر لیک معاملے میں مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے

مرکزی تحقیقاتی بیورو CBI نے NEET-UG پیپر لیک معاملے میں دیگر دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان میں سے ایک جھارکھنڈ کے بوکارو کا رہنے والا ہے جسے ہزاری باغ میں مبینہ طور پر نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کے بکسے سے NEET-UG کے امتحان کا پرچہ چرانے کیلئے پٹنہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ہزاری باغ سے گرفتار کیا جانے والا دوسرا فرد پیپر کو چرانے میں اُس کی مدد کرنے کا ملزم ہے۔ ابھی تک ایجنسی نے اِس معاملے میں ملوث کُل 14 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں ایک اسکول کے پرنسپل اور وائس پرنسپل شامل ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں